وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سابق صدر ریاست آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی 164

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سابق صدر ریاست آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سابق صدر ریاست آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی

بھمبر (بنارس راجپوت) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سابق صدر ریاست آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔وزیراعظم آزاد کشمیر سینئروزیرچوہدری طارق فاروق,وزیرصحت عامہ ڈاکٹر نجیب نقی خان,مشیر سرفراز نسیم کے ہمراہ یونین کونسل کسگمہ میں سابق صدر کی رہائش گاہ پرپہنچے جہاں انہوں نے مرحومہ کے درجات بلندی کی دعا کی

۔اس موقع پر وزیراعظم نے سابق صدر کے بیٹوں علی ذوالقرنین,قیصرذوالقرنین,عمرذوالقرنین و دیگر پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا کہ اللّہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت کرے اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے.وزیراعظم کے ہمراہ پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی,کمشنرچوہدری محمد رقیب,ڈی آئی جی چوہدری سجاد,ڈپٹی کمشنر قیصراورنگزیب ,ایس ایس پی عرفان سلیم,ایس پی چوہدری محمد امین,اسسٹنٹ کمشنرسردارفیصل مغل,افسرمال محمدقدیرمغل پریس سیکرٹری ٹو پرائم منسٹرراجہ وسیم خان,ایڈمنسٹریٹر راجہ غلام احمد ربانی ,ڈی آئی او عدنان مختارسمیت دیگر ضلعی و تحصیل افسران موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں