وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سابق وزیر صحت و مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما ارشد محمود غازی کی وفات پر ان کے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی 178

وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سابق وزیر صحت و مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما ارشد محمود غازی کی وفات پر ان کے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی

وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سابق وزیر صحت و مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما ارشد محمود غازی کی وفات پر ان کے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی

میرپور (بیوروچیف)آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سابق وزیر صحت و مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما ارشد محمود غازی کی وفات پر ان کے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے بھائیوں ڈی جی ایم ڈی اے انور محمود غازی،امجدمحمود غازی اور مرحوم کے بیٹوں شیراز غازی اوراحسن غازی سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔اس موقع پر آزاد کشمیر کے سینئروزیرچوہدری طارق فاروق، وزیرصحت ڈاکٹرنجیب نقی، وزیرپاورڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری رخسار احمد، سابق وزیر چوہدری محمدسعید،کمشنر چوہدری محمد رقیب خان،

ڈی آئی جی پولیس چوہدری سجاد حسین،ڈی جی ایم ڈی ایچ اے احمد ایاز میر،ڈپٹی کمشنر بدر منیر،ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم، ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل لالہ عبدالمالک، ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن طاہرمحمود مرزا سمیت دیگر اعلی شخصیات بھی موجود تھیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا

کہ سابق وزیر ارشد محمود غازی ایک عظیم شخصیت،بلند کردار اور اعلی اوصاف کے مالک انسان تھے ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں