ایرانی صوبے بوشہر میں 5.9 شدت کا زلزلہ، 5 افراد زخمی 160

ایرانی صوبے بوشہر میں 5.9 شدت کا زلزلہ، 5 افراد زخمی

ایرانی صوبے بوشہر میں 5.9 شدت کا زلزلہ، 5 افراد زخمی

ایرانی صوبے بوشہر میں 5.9 شدت کا زلزلہ، 5 افراد زخمی

فوٹو: یو ایس ایس جی 

ایران کےجنوبی صوبے بوشہر میں پانچ اعشاریہ نو(5.9) شدت کے زلزلے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق  زلزلے کے جھٹکوں سے گھبرا کر ساحلی شہر بندر گناوہ میں لوگ گھبرا کرسڑکوں پر نکل آئے۔

شہر میں دیواریں گرنے، دراڑیں پڑنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔

 بوشہر کے جوہری توانائی پلانٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے جوہری پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، جوہری توانائی پلانٹ کا کام معمول کے مطابق جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں