لاہور یتیم خانہ چوک میں کشیدہ صورتحال ، پنجاب پولیس کا موقف سامنے آگیا
لاہور (تازہ ترین ) لاہور کے علاقے یتیم خانہ چوک میں کشیدہ صورتحال کے حوالے سے پنجاب پولیس کا موقف سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ صبح صبح ایک شر پسند گروہ نے تھانہ نواں کوٹ پر حملہ کر دیا جہاں رینجرز اور پولیس کو پھنسا کر انہوں نے ایک ڈی ایس پی کو اغوا کر لیا اور انہیں کالعدم تنظیم کے مرکز لے جایا گیا ، اس کے علاوہ شدت پسندوں نے تقریباً 50 ہزار لٹر پٹرول سے بھرا ایک آئل ٹینکر بھی اپنے مرکز پہنچایا جہاں سے شر پسندوں نے رینجرز اور پولیس پر پٹرول بم پھینکے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا کہ پنجاب پولیس نے شر پسندوں کو پیچھے دھکیلنے اور پولیس اسٹیشن کا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ایکشن لیا یہ سب کچھ سیلف ڈیفنس میں کیا گیا بصورت دیگر آج مدرسہ یا مسجد کے خلاف کسی بھی قسم کے آپریشن کا کوئی منصوبہ نہیں تھا ، جو کچھ بھی کیا گیا یہ اپنے دفاع اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) April 18, 2021
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی نے192جگہوں کوبندکیاتھا جن میں 191مقامات کلیئرہوگئے ہیں اور اس وقت صرف لاہوریتیم خانہ چوک بندہے اور لاہوریتیم خانہ چوک پراب بھی حالات کشیدہ ہیں تاہم 20اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کوتحلیل کردیں گے ، ٹی ایل پی کے اکاوَنٹ بلاک ہوں گے ، شناختی کارڈ بھی بلاک ہوں گے، 20اپریل کوراولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کوراستے کھلے ملیں گے۔