اسلامی نظریاتی کونسل کا ممبر بننا اعزاز ہے جہاں صحیح معنوں اسلامی نظریہ کی ترویج ہوگی، مفتی زبیر 217

اسلامی نظریاتی کونسل کا ممبر بننا اعزاز ہے جہاں صحیح معنوں اسلامی نظریہ کی ترویج ہوگی، مفتی زبیر

اسلامی نظریاتی کونسل کا ممبر بننا اعزاز ہے جہاں صحیح معنوں اسلامی نظریہ کی ترویج ہوگی، مفتی زبیر

ٹھٹھہ ( امین فاروقی )اسلامی نظریاتی کونسل کے نو منتخب ممبر مفتی زبیر نے کہا ہیکہ اسلامی نظریاتی کونسل کا ممبر بننا اعزاز ہے جہاں صحیح معنوں اسلامی نظریہ کی ترویج ہوگی اس ادارے میں منتخب تمام افراد اہل علم ہیں کوشش ہوگی کہ اس پلیٹ فارم سے فرقہ واریت اور مذہبی تناو کا خاتمہ ہو مفتی زبیر کا کہنا تھا

کہ اسلامی نظریاتی کونسل آئینی اور قانونی ادارہ ہے صدر مملکت کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا ادارے کا مقصد قانون سازی کی طرف متوجہ کرنا ہے اور شرعی روشنی میں سفارشات پیش کرنا ہے دعاء ہیکہ ہم سب نو منتخب اہل علم ممبران شرعی تقاضوں اور قوم کی توقعات پر گامزن رہیں مفتی زبیر کا اسلامی نظریاتی کونسل میں ممبر منتخب ہونے پر دنیا بھر سے انکے متعلقین اور چاہنے والوں نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خاہشات کا اظہار کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں