Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کبیروالا احساس کفالت پروگرام اور بے نظیر انکم سپورٹ کے نام پر عورتوں کی تذلیل

کبیروالا (سعید احمد بھٹی) احساس کفالت پروگرام اور بے نظیر انکم سپورٹ کے نام پر عورتوں کی تذلیل۔ تفصیل کے مطابق ٹی ایم اے کبیروالا میں احساس کفالت پروگرام کے تحت آنے والی غریب نادار عورتوں کے ساتھ ملازمین کا ہتک آمیز رویہ۔ سارا سارا دن عورتوں کو کھڑا رکھنا ان کو گالیاں دینا اور دھکے دینا معمول بن گیا۔ ملازم عورتوں کے ساتھ آئے ہوئے مردوں کو سائیڈ پر لے جاکر مک مکا کرتے ہیں جن سے ڈیل ہو جاتی ہے ان کی عورتوں کو الگ دروازے سے اندر داخل کیا جاتا ہے

اور تین سو روپے فی کس لے کر باقی رقم دی جاتی ہے اور جو ڈیل نہیں کرتے ان کی عورتوں کو سارا سارا دن کھڑا رکھتے ہیں اور آخرکار شام کو واپس بھیج دیا جاتا ہے عورتوں کا کہنا ہے کہ ان پیسوں کے بدلے ہماری بہت تزلیل کی جاتی ہے اور رقم دینے والے فرعون بنے بیٹھے ہیں آخر ہم بھی کسی کی مائیں بہنیں بیٹیاں ہیں ہم بھی کسی کی عزت ہیں ہمارے ساتھ ایسی تزلیل کیوں۔ عورتوں اور ان کے لواحقین کا ڈی سی صاحب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

Exit mobile version