173

ڈپٹی کمشنر غلام حبیب نے پی ٹی ائ کے ضلعی صدر ملک نوید اور دوسرے اہلکاروں کے ہمراہ تحصیل یکہ غونڈ میں قائم سستے بازار کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر غلام حبیب نے پی ٹی ائ کے ضلعی صدر ملک نوید اور دوسرے اہلکاروں کے ہمراہ تحصیل یکہ غونڈ میں قائم سستے بازار کا اچانک دورہ

ضلع مہمند (افضل صافی)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لوئر سب ڈویژن کیلئے تحصیل یکہ غونڈ میں قائم سستا بازار سے عوام مطمئن, کل سے سبسڈی ریٹ پر گوشت مرغی اور مزید سہولیات کے ساتھ پنڈیالئ اور امبار کیلئے بھی بازار کے قیام کا بندوبست کررہے ہیں ۔ ڈی سی غلام حبیب۔
ڈپٹی کمشنر غلام حبیب کی خصوصی احکامات پر ضلع کے تین تحصیلوں یکہ غنڈ,غلنئ اور خویزئ,میں رمضان المبارک سستا بازار قائم کئے گئے ہیں جن سے مقامی لوگ کافی حد تک مطمئن ہیں کیونکہ یہاں پر بازار سے نہایت کم نراخ پر اشیائے خوردنوش مل رہے ہیں۔اج پروز اتوار ڈپٹی کمشنر غلام حبیب نے پی ٹی ائ کے ضلعی صدر ملک نوید اور دوسرے اہلکاروں کے ہمراہ تحصیل یکہ غونڈ میں قائم سستے بازار کا اچانک دورہ کیا اور عوام سے اشیاء کے نرخ اور سہولیات کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔عوام نے بازار میں فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔گوشت اور

مرغی کی سہولت کیلئے مقامی لوگوں کے مطالبے پر ڈپٹی کمشنر نے کل سے اس سستےبازار میں گوشت اور مرغیوں کا سٹال لگانے اور کم نرخ پرعوام کوگوشت فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔ جس پر لوگوں نے ڈی سی کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر پی ٹی آئ کے ضلعی صدر ملک نوید احمد نے بتایا کہ ضلع کے دورافتادہ علاقوں تک موبائل سستے بازارکو رسائی دی جارہی ہے تحصیل امبار اور تحصیل پنڈیالئ کے لوگوں کیلئے کل سے سستے بازار کے قیام کیلئے کام شروع کیا جائے گا تاکہ پسماندہ اور پہاڑی علاقوں کے لوگ بھی اس پیکج سے فائدہ حاصل کریں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں