لاہور میں تحریک لبیک کے کارکنوں پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشتاق احمد منہاس 146

لاہور میں تحریک لبیک کے کارکنوں پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشتاق احمد منہاس

لاہور میں تحریک لبیک کے کارکنوں پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشتاق احمد منہاس

باغ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات،سیاحت،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ بحال کرنے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ عوام کے بنیادی انسانی حقوق کو روند دیا جائے۔لاہور میں تحریک لبیک کے کارکنوں پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔علماء کرام ہمارا عظیم سرمایہ ہیں ان کی عزت اور تکریم میں ذرا برابر کمی نہیں آنی چاہیے۔تحریک انصاف کی حکومت معاہدہ توڑنے کی ذمہ دار ہے۔میڈیا دونوں فریقین کا موقف دکھائے صرف ایک پارٹی کا موقف چلانے سے سچائی کھل کر سامنے نہیں آئے گی۔

اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریاست کی رٹ بحال کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ عوام کے بنیادی انسانی حقوق کو روند دیا جائے۔انہوں نے کہا نہتے لوگوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کونسی انسانیت ہے یہ تو انسانی اقدار کے خلاف ہے کہ آپ نہتے شہریوں کو گولیوں سے بھون دیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے تحریک لبیک سے خود ہی معاہدہ کیا اور پھر خود ہی اس معاہدے سے پھر گئی۔انہوں نے کہا قوم عمران خان اور شیخ رشید سے پوچھتی ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی کس نے کی ہے اور کون الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے والا کردار ادا کر رہا ہے۔وزیر اطلاعات نے مطالبہ کیا

کہ تحریک لبیک کے تمام گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت ان کی مجرم ہے۔انہوں نے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے لوگوں کے خلاف گولی و لاٹھی کا استعمال نہ کیا جائے اسطرح سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ ان میں مزید شدت آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اس پولیس گردی سے ہر پاکستانی کا دل زخمی ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام ہمارا عظیم سرمایہ ہیں ان کی قدر کی جانی چاہیے اور ان کا مکمل احترام ہونا چاہیے وزیر اطلاعات نے سانحہ میں جاں بحق کارکنوں کی بلندی درجات کے لیے بھی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں