جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آزاد جموں کشمیر گلگت بلتستان زون، یورپ زون، گلف زون، برطانیہ زون اور امریکہ زون کے صدور کا آن لائن مشاورتی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا 434

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آزاد جموں کشمیر گلگت بلتستان زون، یورپ زون، گلف زون، برطانیہ زون اور امریکہ زون کے صدور کا آن لائن مشاورتی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آزاد جموں کشمیر گلگت بلتستان زون، یورپ زون، گلف زون، برطانیہ زون اور امریکہ زون کے صدور کا آن لائن مشاورتی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا

آزاد کشمیر(بنارس راجپوت سے)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آزاد جموں کشمیر گلگت بلتستان زون، یورپ زون، گلف زون، برطانیہ زون اور امریکہ زون کے صدور کا آن لائن مشاورتی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیشنل زون کے صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی، یورپ زون کے صدر تنویر چودھری، گلف زون کے کنوینر شفیق ملک ، برطانیہ زون کے صدر تحسین گیلانی اور امریکہ زون کے صدر راجہ مختار نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیم و تحریک کو درپیش چیلنجوں اور دیگر تنظیمی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ زونل صدور صاحبان نے عالمی وبا کووڈ انیس کی صورتحال اور ماہ رمضان کے دوران تنظیمی امور کی مناسب انجام دہی کیلئے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ زونل صدور نے اتفاق کیا


کہ جملہ زونز میں قائد تحریک، بابائے حریت ، نشان وحدت جناب امان اللہ خان مرحوم کی پانچویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ جملہ زونز میں اپنے اپنے معروضی حالات کے مطابق قائد تحریک کی قومی آزادی کے لیے طویل جدوجہد پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات کا انعقاد کرینگے جو اپریل کے تیسرے عشرے میں شروع ہونگی۔ جناب امان خان مرحوم کی قومی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 25 اپریل کو جملہ زونز کا آن لائن اجلاس منعقد کیا \

جائیگا۔زونل صدور نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھارت اور پاکستان کے حکمران طبقے کی طرف سے جاری تقسیم ریاست جموں کشمیر کی تمام سازشوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کیا جائیگا اور اس سلسلے میں اندرون ریاست اور سفارتی محاذ پر آنے والے دنوں میں جدوجہد کو مزید تیز اور منظم کیا جائے گا۔ زونل صدور نے چیرمین لبریشن فرنٹ جناب محمد یسین ملک کی مسلسل قید اور آر پار دیگر آزادی پسند قائدین و کارکنان کی اسیری اور بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر میں قابض فوج کی طرف سے جاری قتل و غارت اور انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے اپیل کی کہ وہ بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے اور یسین ملک، نذیر شیخ، شبیر احمد شاہ و ظہور بٹ سمیت جملہ قائدین و کارکنان کی رہائی کے لیے مودی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔ زونل صدور نے تنظیم کو درپیش چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تنظیم کو قابضین کی سازشوں اور ریشہ دوانیوں کے اثرات سے محفوظ رکھنے اور تنظیمی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کے لیے زونل صدور اور انکی کابینہ اپنی کاوشیں جاری رکھیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں