گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ارسلان پیلس ٹھٹھہ آمد
ٹھٹھہ (امین فاروقی )گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ارسلان پیلس ٹھٹھہ آمد میڈیا ٹاک سے بات کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ یہاں پر جو حالات اور معاملات چل رہے ہیں اس کو دیکھنے آیا ہوں ٹھٹھہ اور سجاول میں بجلی گیس کی بری حالت ہے سندھ کے اس وقت حالات بہت خراب ہیں
صوبائی حکومت کو جہاں بھی ضرورت پڑی وفاق ان کی مدد کرینگے سندھ ایک قدم بڑھائے ہم چار قدم بڑھائے گیں
سندھ کے ہر خاندان کو صحت کارڈ دینا ملنا چاہیئے تین لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ وفاق کی جانب سے دیئے گئے ہیں سندھ حکومت تعاون کرے تو مزید بھی صحت کارڈ دینگے میں ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں سندھ حکومت صحت کارڈ کے پراجیکٹ میں وفاق سے تعاون کریں یہ سندھ کی عوام کیلئے ایک بڑا تحفہ ہوگا پورے پاکستان میں یہ پراجیکٹ چل رہا ہے سوائے سندھ کے چودھ اضلاع کو ترقیاتی پیکیج دیا ہے باقی جلد دوسرے اضلاع کو دیا جائے گا
فیز ٹو میں اس کا حصہ ہوگا پچھلے دنوں جو چیز دیکھی وہ انتھائی افسوس ناک ہیں ٹی ایل پی کا اور ہمارہ مقصد ایک ہے میری نبی کی گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی مگر طریقہ الگ ہے ہم چاہتے ہیں دنیا بھر کے مسلمانوں کو ایک آواز بنا کر یورپ پر پریشر ڈالے ہم ٹی ایل پی کے بھائیوں کے ساتھ ہیں کوئی ابھام نہیں چاہتے انکے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، ضلع صدر رئیس ارسلان بروہی۔ ہوش محمد عباسی و دیگر موجود تھے