اللہ کے فضل و کرم اور پاک فوج کی قربانیوں کے باعث پاکستانی عوام سکون کی نیند سوتی ہے،کیپٹن عاصم ملک
اسلام آباد،دبئی(فائزہ شاہ کاظمی ) ہردلعزیز پاکستانی شخصیت اور سمندرپار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ آج اگر پاکستانی سکون کی نیند سورہے ہیں تو یہ سب اللہ تعالی کے فضل و کرم اور پاک فوج کی قربانیوں کے سبب ہے، ملکی سرحدوں کا دفاع اور اندرون ملک بیرونی آلہ کاروں سے نبردآزما پاک فوج کا ہر جوان لائق تحسین ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی عوام اپنی افواج کیخلاف کسی بھی قسم کا منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈہ برداشت نہیں کرسکتی، انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف پاکستانی قوم متحد ہے اور پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے