اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں نے رمضان بازار کا سرپرائز وزٹ کیا صفائی ستھرائی کا جائزہ لیاسبسڈائزڈ ریٹس پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہدایت
جہانیاں (سعید احمد بھٹی) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے رمضان بازار کا سرپرائز وزٹ کیا. صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا. سبسڈائزڈ ریٹس پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہدایت کی اس دوران فروٹس اور سبزیوں کا معیار چیک کیا. اشیاء خوردونوش کی کوالٹی کا جائزہ لیا، چینی اور آٹے کے سٹاک کے بارے دریافت کیا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ رمضان بازار میں دی گی سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، چینی رمضان بازار کے علاوہ عام مارکیٹ میں بھی وافر مقدار میں 85 روپے فی کلو گرام موجود ہے جبکہ رمضان بازار میں چینی 65 روپے فی کلو، 10 کلو آٹا کا تھیلا 375 روپے میں فروخت کے لیے دستیاب ہے اور 13 مختلف اشیاء پر بھی 25 فیصد رعایت ہے مذید انڈوں، گوشت اور مشروبات کی قیمتیں بھی مارکیٹ سے کم رکھی گئی ہیں کسی بھی شکایت کی صورت میں فوراً انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے انھوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ رمضان بازار میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے مذید انہوں نے بہتر انتظامات کرنے کی ہدایت کی، اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہانیاں علی رضا اور انجمن تاجران جہانیاں کے نائب صدر ملک محمد اسلم موجود تھے