ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون تیز کردیا 130

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون تیز کردیا

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون تیز کردیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون تیز کردیا-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی چینی و دیگر اشیاء خوردونوش کی مقررہ سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنانے کے لئے خود فیلڈ میں متحرک رہے انہوں نے کچا کھوہ،اڈا پل مسافر،چھب کلاں،وجھیانوالہ میں اشیاء کی اوور چارجنگ پر 4 دکاندار اپنی نگرانی میں گرفتار کروا کر اپنی نگرانی میں جیل بھجوادیئے-

ضلع کے دیگر علاقوں میں چیکنگ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 8 گرانفروشوں کیخلاف ایف آئی آرز درج کراکر ایک دکاندار گرفتار کرادیا جبکہ 29 دکانداروں کو 1 لاکھ 16 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے-ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ کارروائیوں میں تیزی لائیں عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں