حکومت پنجاب کی ہدایات پرمحکمہ پولیس اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ جاری 134

حکومت پنجاب کی ہدایات پرمحکمہ پولیس اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ جاری

حکومت پنجاب کی ہدایات پرمحکمہ پولیس اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ جاری

خانیوال (سعید احمد بھٹی)حکومت پنجاب کی ہدایات پرمحکمہ پولیس اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے‘رمضان المبارک میں سستی اور معیاری سبزیوں پھلوں کی فراہمی ہو یا عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کی محکمہ پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات محکمہ پولیس اورضلعی انتظامیہ کے مشترکہ اقدامات سے عوام الناس سے محفوظ اورمستفید ہورہے ہیں۔اس ضمن میں ڈی پی او محمد علی وسیم اورڈپٹی کمشنرآغا ظہیر عباس اچانک صبح سویرے سبزی منڈی پہنچے جہاں انہوں نے سکیورٹی سمیت سبزیوں اورپھلوں کے معیار‘

نرخ‘طلب اوررسدکی جانچ پڑتا ل کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنربختیاراسماعیل‘اے ای ڈی اے‘سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ودیگرافسران بھی موجودتھے۔ ڈی پی اومحمدعلی وسیم نے کہاکہ رمضان بازاروں‘مسجدوں‘سبزی وفروٹ منڈیوں میں صارفین کی حفاظت کے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں پولیس افسران وجوان الرٹ ہو کر اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقاصدر کی تکمیل میں کامیاب نہ ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں‘ نا جائز منافع خوروں کے

خلاف ایف آئی آر کے ا ندراج سمیت انہیں جیل بھی بھیجا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر ظہیرعباس شیرازی نے کہاکہ منڈیوں کی سرکاری مانیٹرنگ کا مقصد صارفین کو وافر مقدار میں معیاری اور سستی سبزی پھل اور کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنا ہے‘رمضان بازاروں میں سبزیوں پھلوں سمیت 13 اشیاخوردونوش مارکیٹ سے 25 فیصد کم نرخوں پر دستیاب ہیں ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف صرف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گھیرا تنگ کر رکھا ہے۔دوران وزٹ ڈی پی او اورڈپٹی کمشنر نے مختلف پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کا بھی جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں