کرپشن نے ملکی جڑوں کو کھوکھلا کردیا/کرپشن کی شکایات کا باب بند کرنا ہوگا/ہم عوام کے سامنے جوابدہ ہیں، چوہدری ساجدمحمود
دولتالہ (نوید اے راجہ)کرپشن نے ملکی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے سابقہ ادوار کی روایات اور سرکاری اداروں میں کرپشن کی شکایات کا باب بند کرنا ہماری زمہداری ہے اور ہم عوام کے سامنے جوابدہ ہیں محکمہ مال کے ریٹائرڈ ملازمین جگہ جگہ کمیش ایجنٹ بنے بیٹھے ہیں اور اداروں کو یرغمال بنا کر اپنی اور کرپٹ سرکاری ملازمین کی تجوریاں بھر رہے ہیں جو کسی صورت قابل برداشت نہیں ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود کا اراضی کمپیوٹر سینٹر گوجرخان کے دورہ۔
انچارج کمپیوٹر سینٹر اور عملہ کو تنبیہہ انہوں نے کہا کہ پٹواری اپنے ہاتھوں سے کام کرنے کی عادت اپنا لیں عدالتی احکامات کی روشنی میں کوئی پٹواری منشی نہیں رکھ سکتا اور ہم خود تمام معاملات کی نگرانی کریں گے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں کرپشن اور مافیا کے تمام چور دروازوں کو ہر صورت بند کیا جائےگا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما راجہ طارق عزیز بھٹی بھی انکے ہمراہ موجود تھے اراضی سینٹر میں أنہوں آئے ہوئے سائلین سے بھی گفتگو کی اور مشکلا ت سے آگاہی حاصل کی