Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز تھری کا آغاز کردیا

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز تھری کا آغاز کردیا

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز تھری کا آغاز کردیا

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز تھری کا آغاز کردیا

ڈیرہ غازی خان( فخرالزمان لکھیسر) ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز تھری کا آغاز کردیا گیا۔ دو ارب 59 کروڑ روپے کے تخمینہ کی روڈز،واٹر سپلائی،سیوریج اور دیگر 260 ترقیاتی سکیموں کی نشاندہی کردی گئی ہے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاداحمد نے سکیموں کو منظوری کیلئے مشروط طور پر کلیئر کردیا۔کمشنرنے ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ،لیہ اور راجنپور اضلاع کی سکیموں کا جائزہ لیا اور منظوری کیلئے متعلقہ پلیٹ فارم پر پیش کرنے کی اجازت دے دی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا

کہ کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز تھری کیلئے 2 ارب 60 کروڑ روپے مختص کردئیے ہیں اور ان فنڈز سے متعلقہ اراکین اسمبلی کی مشاورت سے محروم علاقوں میں ترقیاتی کام کرائے جائیں گے انہوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ متعلقہ اراکین اسمبلی سے سکیم لے کر تخمینہ لگانے اور دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد متعلقہ پلیٹ فارم سے سکیموں کو منظور کرائیں۔ بلاتاخیر ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام شروع کرایا جائے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ میں پہلے ہی 138 منصوبوں کو کلیئر کردیا گیا ہے

دیگر اضلاع کے افسران بھی سنجیدگی سے کام کریں۔نشاندہی کے بعد ترقیاتی منصوبوں کو بلاتاخیر منظور کرایا جائے انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام سے عوام کے اجتماعی مفاد کے منصوبے شامل کرائے جائیں۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل اور دیگر افسران موجود تھے۔مظفر گڑھ،لیہ اور راجنپور کے ڈپٹی کمشنرز انجینئر امجد شعیب ترین،اظفر ضیاء اور احمر نائیک کے علاوہ دیگر افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Exit mobile version