Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کشمیری ڈائسپورہ کی خدمات قابل ستائش ہیں، راجہ طارق محمود

مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کشمیری ڈائسپورہ کی خدمات قابل ستائش ہیں، راجہ طارق محمود

مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کشمیری ڈائسپورہ کی خدمات قابل ستائش ہیں، راجہ طارق محمود

مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کشمیری ڈائسپورہ کی خدمات قابل ستائش ہیں، راجہ طارق محمود

میرپور(بنارس راجپوت)سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن سیل و کلچرل اکیڈمی راجہ طارق محمود نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کشمیری ڈائسپورہ کی خدمات قابل ستائش ہیں، موجودہ حالات میں کشمیری تارکین وطن کو پہلے سے زیادہ منظم کرنے کی ضرورت ہے اس مقصد کی خاطر کشمیر لبریشن سیل وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی رہنمائی و سرپرستی میں موثر حکومت عملی کے ساتھ اپنا کردارادا کرے گا۔ کشمیر سینٹر میرپورکو ڈائسپورہ لیزان سینٹر کے طور پر موثر اور فعال بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر سینٹر میرپور کے دورے کے دوران جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت کے چئیرمین راجہ نجابت حسین اور سینٹر کے آفیسران و اہلکاران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،ڈائریکٹر جنرل جموں و کشمیرلبریشن سیل فدا حسین کیانی بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھے۔انچارج کشمیر سنٹر میرپوسردار عظیم سروراورنگران سینٹرراجہ خالد محمود نے کشمیر سنٹرمیرپور کے زیراہتمام ہونے والی تقریبات، مجوزہ تقریبات، کشمیری ڈائسپورہ سے رابطوں پر تفصیلی بریفننگ دی،سیکرٹری کشمیر لبریشن سیل راجہ طارق محمود نے سینٹر کے آفیسران اوراہلکاران کو ہدایت کہ وہ کشمیر سینٹرمیرپورکو حقیقی معنوں میں کشمیر ڈائسپورہ کے ساتھ لیزان سینٹر بنانے پر پوری توجہ دیں۔

راجہ طارق محمود نے کہا کہ کشمیر لبریشن سیل کے زیر انتظام لاہور میں ریسرچ سینٹر، راولپنڈی میں میڈیا سینٹرز قائم ہیں جنہیں مزید موثر اور فعال بنایاجائے گا۔ جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت کے چئیرمین راجہ نجابت حسین نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم نے ماضی میں بھی کشمیرلبریشن سیل کے ساتھ مل کر کانفرنسز اور سیمنارز کا انعقاد کیا ہے اور مستقبل میں اس کام کو جاری رکھنے کے لیے موثر اور عملی منصوبہ بندی تشکیل دی ک جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں مقیم کشمیری حق خودارادیت کی موثر ترین آواز ہیں

جو ہر ایوان میں گونجتی ہے اور اس کی وجہ سے آج ہمیں برطانوی و یورپی پارلیمنٹس میں نہ صرف ممبران پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے بلکہ ممبران پارلیمنٹ فرینڈز آف کشمیر کینام سے گروپس بنا کرانتہائی موثرانداز میں کشمیریوں کے موقف کو اجاگر کر رہے ہیں۔ راجہ نجابت حسین نے جموں وکشمیر لبریشن سیل کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ یہ کریڈٹ وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کو جاتا ہے جنہوں نے اس اہم ترین ادارے کو مقاصد کے اعتبار سے فعال اور متحرک بنانے کے لیے اقدامات کیے۔ ڈائریکٹر جنرل جموں و کشمیرلبریشن سیل فدا حسین کیانی نے اس موقع پرکہا

کہ بیرون ممالک کشمیری تحریک آزادی کشمیر کے حقیقی سفیرہیں جو دنیا بھر کے اندر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کشمیر لبریشن سیل کو اس کے مقاصد سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں، کشمیر لبریشن سیل ایک موثر اور فعال ادارہ بن چکا ہے جو مسئلہ کشمیر کو اندرون و بیرون ممالک اجاگر کرنے کے لیے ڈائسپورہ کے تعاون اور شرکت کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

Exit mobile version