کشمیری اپنی آزادی اور حق خود ارادیت پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، سردار مسعود خان 163

کشمیری اپنی آزادی اور حق خود ارادیت پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، سردار مسعود خان

کشمیری اپنی آزادی اور حق خود ارادیت پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، سردار مسعود خان

مظفرآباد(بنارس راجپوت)آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیری اپنی آزادی اور حق خود ارادیت پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ریاست جموں و کشمیر کے عوام دو صدیوں سے اپنی آزادی اور حقوق کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ اپنی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک انہیں آزادی کے ساتھ باوقار زندگی گزارنے کا حق نہیں ملک جاتا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں رمضان کے مقدس مہینہ میں سحری اور افطاری کے دوران بھارتی فوج کے گھر گھر تلاشی اور اس بہانے کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے

صدر آزاد کشمیر نے کہا بھارتی فوج کے کشمیریوں کے خلاف مظالم تمام حدود کو پار کر چکے ہیں جن کو روکنے کے لیے اسلامی دنیا اور بین الاقوامی برادری کو فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کے ناکافی طبی سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے ایک جانب کشمیری کرونا وائرس کی وبا سے انسان مر رہے اور دوسری جانب بھارتی فوج نے اپنے مظالم میں تیزی لا کر کشمیریوں کے جینا دو بھر کر دیا ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ ایک سیاسی تنازعہ ہے

جس کو صرف سیاسی اور سفارتی ذرائع سے ہی حل کیا جا سکتا ہے لیکن بھارت بد قسمتی سے طاقت کے بے تحاشا استعمال کر کے اس مسئلہ کا فوجی حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس سے پورا خطہ عدم استحکام اور کشیدگی سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے جھوٹے بیانیہ کے ذریعے دنیا کو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے وہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کی جنگ لڑ رہا ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ اسکی نو لاکھ باقاعدہ فوج اور نیم فوجی دستے بے گناہ اور غیر مسلح کشمیریوں سے لڑ رہے ہیں جو آزادی اور حق خود ارادیت مانگتے ہیں۔

صدر آزاد کشمیر نے بھارتی فوج کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر انہیں شہید اور زخمی کرنے کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ ا ور بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ ان واقعات کو بند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ صدر سردار مسعود خان نے بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیری عوام ابلاغی محاذ پر سب سے موثر اور توانا آواز کشمیرمیڈیا سروس پر پابندی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مودی حکومت کی طرف سے میڈیا کو ہراساں کرنے اور اظہار رائے پر کھلی قدغن قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا بھارتی حکومت اس نیوز ایجنسی پر عائد پابندی کو فی الفور ختم کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں