سی ٹی او راولپنڈی کی طرف سے بہترین کارکردگی کے حامل ٹریفک وارڈنز کو انعامات دینے کا سلسلہ جاری
راولپنڈی: (راجہ فرقان احمد) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی طرف سے دوران ڈیوٹی فیلڈ میں بہترین کارکردگی کے حامل ٹریفک وارڈنز کو انعامات دینے کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے رمضان المبارک اور دھرنا کے دوران فیلڈ میںروڈ یوزر کو بہترین سہولیات فراہم کرنے والے ٹریفک وارڈنز کو تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے ۔انعامات پانے والوں میں ٹریفک وارڈن سلطان بادشاہ، واجد ستی، مطاہر نواز ،عمر احسن ،محمد علی، فرخ، یاسر، شفقت، ماجد، افتخار، عابد اور وسیم شامل ہیں۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا
کہ ٹریفک پولیس میں بہترین کارکردگی کے حامل ٹریفک وارڈنز کی حوصلہ افزائی کے لیے سرٹیفیکیٹ اور انعامات دینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ ٹریفک وارڈنز پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان ٹریفک وارڈنز کی بہترین کارکردگی ،خدمت کے جذبہ سے سر شار رویہ دوسرے اہلکاروں کے لیے بہترین مثال ہے ۔ان کی محنت اور پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی محکمہ پولیس کے تشخص اوروقار کو بحال کرتی ہے۔