پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر پارلیمانی بورڈ کا پہلا باضابطہ اجلاس 23 اپریل کو منعقد ہو رہا ہے ،شاہین کوثر ڈار
اسلام آباد( فائزہ شاہ کاظمی )مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر محترمہ شاہین کوثر ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر پارلیمانی بورڈ کا پہلا باضابطہ اجلاس 23 اپریل کو منعقد ہو رہا ہے ۔ جس میں سب سے پہلے مظفراباد ڈویژن کے امیدواروں کو انٹرویوز کے لیے بلایا گیا ہے
۔پارٹی کو 193امیدواران کی جانب سے ٹکٹ کی درخواستیں موصول ہوئ ہیں۔جن میں سے 8 خواتین نے براہ راست اننتخابات میں حصہ لینے کے لیے ٹکٹ کی درخواستیں جمع کراوای ہیں۔مظفراباد ڈویژن سے خواتین امیدوارن میں سنیئر وکیل سپریم کورٹ بلقیس منہاس،خواتین ونگ کی سکرٹیری اطلاعات شگفتہ نورین کاظمی اور ہیومن رائٹس کی سیکرٹری جنرل ماریہ اقبال ترانہ نے درخواستیں جمع کرائ ہیں جبکہ پونچھ ڈویژن سے فہیم ربانی مرحوم کی
اہلیہ عارفہ ربانی۔معروف سوشل میڈیا ایکٹو سٹ زوبیئہ خورشید راجہ اور متحرک خاتون راہنما فاطمہ انور جبکہ میرپور ڈویژن سے ممبر اسمبلی شازیہ خاتون اکبر اور پارٹی راہنما وکیل سردار سدرہ نے براہ راست قسمت آزمائی کے لیے درخواستیں جمع کرای ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امیدوران سے انٹرویو کے بعد پارلیمانی بورڈ ٹکٹس کا فیصلہ کرے گا۔ پیپلز پارٹی کے پاس آزادکشمیر بھر میں اچھے امیدوار موجود ہیں جو باآسانی جیت کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آمدہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے حکومت بناے گی۔