Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلع مہمند ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت سابقہ قبائلی علاقوں کے لیویز اور خاصہ دار فورس کے مسائل سے متعلق اجلاس

ضلع مہمند (افضل صافی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت سابقہ قبائلی علاقوں کے لیویز اور خاصہ دار فورس کے مسائل سے متعلق اجلاس۔ لیویز اور خاصہ دار فورس کے شہداء کے لئے وزیر اعلی محمود خان کا بڑا فیصلہ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے لیویز اور خاصہ داروں کے ورثاء کو شہداء پیکیج دینے کا فیصلہ۔ ان شہداء کے ورثاء کو پولیس میں بھرتی کئے جانے کے علاوہ دیگر مراعات بھی دئے جائیں گے۔ وزیر اعلی محمود خان یہ قوم کے شہداء ہیں صوبائی حکومت ان کے ورثاء کو تنہا نہیں چھوڑے گی،لیویز اور خاصہ دار فورس کے شہداء کو بھی وہی مراعات ملیں گی جو پولیس شہداء کو ملتی ہیں،
اجلاس میں مہمند اسپیشل خاصہ دار فورس کے باقی ماندہ 511 اہلکاروں کو مستقل کرنے کا بھی فیصلہ۔ وزیر اعلی کی ان اہلکاروں کے باقی مسائل بھی حل کرنے کےلئےمتعلقہ حکام کو ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت۔اجلاس میں ملاکنڈ اور دیر لیویز کو گریڈ 5 سے 7 میں اپ گریڈ کرنے کا بھی فیصلہ۔صوبائی وزیر انور زیب، ایم پی اے شفیق ، آئی جی پی اور سیکرٹری داخلہ کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام کی شرکت۔

Exit mobile version