Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

جب تک کرپشن ہے تب تک پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، کرپشن فری پاکستان وقت کی ضرورت ہے، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد،دبئی(فائزہ شاہ کاظمی ) ممتاز پاکستانی راہنما اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں کرپشن ہے پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، دنیا میں پاکستان کو باوقار مقام دلانے کے لیے کرپشن کا خاتمہ کرنا ضروری ہے اور کرپٹ عناصر کی سرکوبی کرنی ہوگی،

انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے مقدس ایوانوں میں کرپٹ افراد کی اکثریت ہے اور یہ کرپٹ افراد اپنے مفادات اور بلیک منی کو تحفظ دینے کے لیے اسمبلی کے باوقار فورم کو استعمال کرتے آرہے ہیں، ابھی تک صرف کرپشن کرپشن کی گردان ہورہی ہے لیکن کرپٹ افراد کو نکیل ڈالنے کے لیے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی کیونکہ ان ایوانوں میں یہی کرپٹ افراد کرپشن کے خلاف قانون سازی نہیں ہونے دیتے اس لیے پاکستان دن بدن تنزلی کا شکار ہوتا جارہا ہے،

کیپٹن عاصم ملک نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو پاکستانی عوام نے “کرپشن فری پاکستان” کے لیے ووٹ دیا تھا اس لیے وزیراعظم کو تمام مصلحتیں بالائے طاق رکھ کر کرپٹ عناصر کو عبرت کا نشان بنانا چائیے تب جاکر پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا

Exit mobile version