Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

دنیا بھر کی طرح ریاست آزاد کشمیر میں بھی ورلڈ ایمیونائزیشن ویک منانے کے لیے پروونشیل پروگرام منیجر ای پی آئی آفس محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا

دنیا بھر کی طرح ریاست آزاد کشمیر میں بھی ورلڈ ایمیونائزیشن ویک منانے کے لیے پروونشیل پروگرام منیجر ای پی آئی آفس محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا

دنیا بھر کی طرح ریاست آزاد کشمیر میں بھی ورلڈ ایمیونائزیشن ویک منانے کے لیے پروونشیل پروگرام منیجر ای پی آئی آفس محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا

دنیا بھر کی طرح ریاست آزاد کشمیر میں بھی ورلڈ ایمیونائزیشن ویک منانے کے لیے پروونشیل پروگرام منیجر ای پی آئی آفس محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا

مظفرآباد (بنارس راجپوت سے) ترجمان محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ‘حفاظتی ٹیکوں کا عالمی ہفتہ’ہر سال اپریل کے آخری ہفتے 24 تا 30 اپریل میں منایا جاتا ہے – دنیا بھر کی طرح ریاست آزاد کشمیر میں بھی ورلڈ ایمیونائزیشن ویک منانے کے لیے پروونشیل پروگرام منیجر ای پی آئی آفس محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار آفتاب حسین؛پروونشیل پروگرام منیجر ای پی آئی آزاد کشمیر میڈم ڈاکٹر بشریٰ شمس؛ڈبلیو ایچ او کوویڈ کنسلٹنٹ ڈاکٹر سردار محمود احمد خان نے شرکت کی۔.

دوران تقریب ڈاکٹر سردار آفتاب حسین،ڈاکٹر بشریٰ شمس؛ڈاکٹر سردار محمود احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر سال اپریل کے آخری ہفتے 24 تا 30 اپریل میں منایا جاتا ہے -جس کا مقصد بیماریوں سے ہر عمر کے لوگوں کو بچانے کے لئے ویکسین کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔ حفاظتی ٹیکہ جات لگانے سے ہر سال لاکھوں افراد کی جان بچ جاتی ہے اور اسے صحت کی ایک سب سے کامیاب کارکردگی طور پر دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے۔ اس کے باوجود، آج بھی دنیا میں کروڑوں بچے ہیں جن کو اپنی ضرورت کی ویکسین نہیں مل رہی ہے، اور بہت سارے جوانی اور بڑھاپے کے دوران اہم ویکسینوں سے محروم رہتے ہیں۔ “ویکسین لائے ایک صحت مند مستقبل کے قریب تر ” کے مرکزی سلوگن کو استعمال کرتے ہوئے،

عالمی حفاظتی ٹیکہ ہفتہ 24 تا 30 اپریل 2021 دنیا بھر کی طرح ریاست آزاد جموں و کشمیر میں حفاظتی ٹیکہ جات پر بہت زور دینا ہو گا تاکہ لوگوں کو ساتھ لانے میں اور ویکسینیشن کی اہمیت کو فروغ دیا جاسکے، اور زندگی کی ہر جگہ، ہر ایک کی صحت و تندرستی کو بہتر بنایا جاسکے۔2021 مہم میں بھی ڈبلیو ایچ او، دنیا بھر میں ایک بہترین شراکت دار کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور مقررین نے مزید کہا کہ ویکسینیشن کی رسائی میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے، معمول کے حفاظتی ٹیکوں سمیت ویکسینیشن کی آگاہی میں اضافہ کرنا ہو گا۔.اگرچہ دنیا COVID-19 سے بچانے کے لئے نئی ویکسین پر توجہ مرکوز کرنی ہے؛ اس تناظر میں اس سال کی مہم کا مقصد ویکسینیشن پر عوامی یکجہتی کے

طور پر یکجہتی اور اعتماد کو بڑھانا ہے جو زندگی کو بچاتا ہے اور صحت کو محفوظ رکھتا ہے۔ڈاکٹر سردار آفتاب حسین؛ڈاکٹر بشریٰ شمس نے مزید کہا کہ ریاست آزاد کشمیر ہمارا ویکسینیشن کا نظام اور اس کی کی کارکردگی بہت بہترین ہے اور انشاء اللہ ہم صحت عامہ کے اہداف کو دنیا میں مثالی ثابت کریں گے۔دوران ہفتہ ورلڈ ایمیونائزیشن کی افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار آفتاب حسین،پروونشیل پروگرام منیجر ای پی آئی آزاد کشمیر میڈم ڈاکٹر بشریٰ شمس،کوویڈ کنسلٹنٹ آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار محمود احمد خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ویکسینیٹرز کو اعزازی شیلڈ بھی دی اور مزید کو بھی جلد ایک تقریب میں دی جائیں گی تقریب میں کوویڈ کنسلٹنٹ ڈاکٹر مرتضیٰ گیلانی ڈپٹی ڈائریکٹر اورنگزیب مغل، ڈبلیو ایچ او ایکٹنگ NPO ڈاکٹر شازیہ خوشحال، نیشنل پروگرام اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفق ندیم،ای وی ایم کوآرڈینیٹر یونیسیف آصف شاہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق اعوان اور دیگر نے شرکت کی

Exit mobile version