وزیر اعلی پنجاب سرادر عثمان بزدار کی عوام دوست پالیسی کے تحت ضلع خانیوال کے پانچوں رمضان بازاروں میں صارفین کو ریکارڈ سبسڈی پر اشیاء کی فراہمی جاری 145

وزیر اعلی پنجاب سرادر عثمان بزدار کی عوام دوست پالیسی کے تحت ضلع خانیوال کے پانچوں رمضان بازاروں میں صارفین کو ریکارڈ سبسڈی پر اشیاء کی فراہمی جاری

وزیر اعلی پنجاب سرادر عثمان بزدار کی عوام دوست پالیسی کے تحت ضلع خانیوال کے پانچوں رمضان بازاروں میں صارفین کو ریکارڈ سبسڈی پر اشیاء کی فراہمی جاری

خانیوال ( سعید احمد بھٹی) وزیر اعلی پنجاب سرادر عثمان بزدار کی عوام دوست پالیسی کے تحت ضلع خانیوال کے پانچوں رمضان بازاروں میں صارفین کو ریکارڈ سبسڈی پر اشیاء کی فراہمی جاری ہے-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اشیاء کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے رمضان بازار کبیروالا کا اچانک دورہ کیا اور وہاں سٹالز پر اشیاء کی کوالٹی،دستیابی اور نرخوں کا جائزہ لیا-اسسٹنٹ کمشنر خرم حمید،پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عمران پرویز دھول

،چیف آفیسر محمد حسین بنگش بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے- ڈپٹی کمشنر نے آٹے ، چینی، کریانہ ، گوشت کے سٹالز اور فیئیر پرائس شاپس پر سستی اشیاء کی فراہمی چیک کرنے کے دوران خریداری کیلئے آنے والے شہریوں سے بھی معلومات لیں- ڈی سی نے اعلی کوالٹی کی اشیاء وافر مقدار میں شام تک رکھوانے کی کے احکامات دیتے ہوئے

کہا کہ رمضان بازاروں میں صارفین کیلئے چینی کا حصول آسان بنادیا گیا ہے چینی آٹے سمیت کسی سٹال پر لائنیں نظر نہیں آنی چاہیئں-انہوں نے ہدایت کی کہ گوشت کے اسٹالز پر ناپ تول کا بھی خاص خیال رکھا جائے-وزن کے حوالہ سے کوئی شکایت نہیں ملنی چاہیئے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں