وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں،سید حسین جہانیاں گردیزی 164

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں،سید حسین جہانیاں گردیزی

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں،سید حسین جہانیاں گردیزی

خانیوال (سعید احمد بھٹی) صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں-تعمیراتی محکمے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکیمل یقینی بنائیں فراہم کئے جانے والے فنڈز کو ہر صورت 30 جون سے قبل استعمال میں لایا جائے-انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی-


ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی بھی ان کے ہمراہ تھے – جبکہ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن،ڈی ایس پی غلام مرتضی بھٹی،تعلیم،صحت،تعمیراتی محکموں کے افسران نے شرکت کی- صوبائی وزیر کو ضلع میں کورونا کی صورتحال،رمضان بازاروں میں سبسڈی،پرائس کنٹرول،سستی چینی کی فراہمی، گندم خریداری مہم بارے آگاہ کیا گیا- صوبائی وزیر نے سولنگ،ٹف ٹائلز،نالیوں کے منصوبے مکمل لمبائی کیساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی-

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز اور لاک ڈائون پر سختی سے عملدرآمد کرئے اوپن مارکیٹ میں بھی اشیاء کی ڈیمانڈ سپلائی اور نرخ پر بھی کڑی نظر رکھی جائے- ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں اس وقت کورونا کے 192 کیسز ایکٹو ہیں سخت پرائس چیکنگ کے باعث ناجائز منافع خوروں کی کمر توڑ دی گئی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں