ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم پولیس جوانوں پر مشتمل ٹیئرگیس ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے پولیس لائن پہنچے 153

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم پولیس جوانوں پر مشتمل ٹیئرگیس ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے پولیس لائن پہنچے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم پولیس جوانوں پر مشتمل ٹیئرگیس ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے پولیس لائن پہنچے

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم پولیس جوانوں پر مشتمل ٹیئرگیس ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے پولیس لائن پہنچے جہاں انہوں نے پولیس جوانوں کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹیرگیس کے استعمال بارے ضروری ہدایات دیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام مرتضیٰ بھٹی‘لائن آفیسر راؤ سلیم رضا ودیگر پولیس افسران بھی موجودتھے۔ انسٹریکٹر اے ایس آئی محمداصغرنے بریفنگ دی۔

ڈی پی او نے کہاکہ قانوں کی بالادستی اورامن وامان برقرار رکھناپولیس کی اولین ذمہ داری ہے‘پولیس جوان شہریوں کے جان ومال کو محفوظ بنانے کے لیے سماج دشمن عناصر سے مقابلے کے لیے اپنے آپ کو ہروقت تیار رکھیں اورچوکس اورالرٹ رہ کر اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں

۔انہو ں نے کہاکہ پولیس فورس اپنے ملک اوراپنے شہر میں امن وامان کی خاطر کسی بھی قربانی دینے کے لیے تیارہے پولیس فورس امن عامہ کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے دیتی آئی ہے اورانشاء اللہ اسی جذبے کے تحت آئندہ بھی جان کی بازی لگانے سے بھی دریغ نہیں کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں