وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرخان کی گلف امپائر کے سی ای او سردار شاہزیب شبیر کے گھر آمد
اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی )وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرخان کی گلف امپائر کے سی ای او سردار شاہزیب شبیر کے گھر آمد، سردار شاہزیب شبیر کے سسر اور میجر جنرل افتخار (ستارہ امتیاز) کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر ہارون کے انتقال پر ان سے تعزیت کی
،وزیر اعظم کے ہمراہ چیف کوآرڈینیٹر سردار طارق محمود بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے مرحوم کے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔