Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے، کیا اب ہم تھوڑا ساگھبرالیں؟ بلاول کا وزیراعظم سے سوال

عمران خان مہنگائی پرقابونہ پانےکی ذمے داری لیں اور گھر جائیں، بلاول کا مطالبہ— فوٹو:فائل 

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا ہے کہ مہنگائی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے، کیا اب ہم تھوڑا سا گھبرالیں؟

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ لنگرخانے کھولنے سےغربت ختم نہیں ہوگی، آپ کوکچھ کرکے دکھانا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف مہم کا جھانسہ دے کرعوام کوچینی کیلئے قطارمیں کھڑا کردیا، عمران خان مہنگائی پرقابونہ پانےکی ذمے داری لیں اور گھر جائیں

ان کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کے حکم پرٹیکسوں کا بوجھ لادنے والے کے جرائم عوام معاف نہیں کریں گے۔

بلاول کا کہنا تھاکہ ادویات کی قیمتوں میں سوفیصد سے زائد اضافہ عام آدمی سے زندگی کا حق چھین لینے کے مترادف ہے، میڈیکل اسٹور پر پیسے کم ہونے کی وجہ سے دوا خریدے بغیر واپس جانے والے غریب کی آواز بننا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ وزیراعظم ہاؤس کے ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر عمران خان کو ان والدین کی تکلیف کا کوئی احساس نہیں جو بچوں کے اسکول کی فیس تک ادا نہیں کرپارہے۔

Exit mobile version