مجھے ڈھائی سال کی حکومتی کارکردگی پر فخر ہے، وزیر اعظم 190

مجھے ڈھائی سال کی حکومتی کارکردگی پر فخر ہے، وزیر اعظم

مجھے ڈھائی سال کی حکومتی کارکردگی پر فخر ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد( بیوروچیف)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو معاشی حالات مشکل تھے، ڈیفالٹ کے قریب تھے لیکن کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس ہونا ہماری حکومت کی بڑی معاشی کامیابی ہے جبکہ مجھے ڈھائی سال کی حکومتی کارکردگی پر فخر ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پرپیغام میں کہا کہ قوم وسائل کی کمی کی بنیاد پرتباہ نہیں ہوتی بلکہ کرپشن کی وجہ سے تباہ ہوتی ہے، جب حکمران کرپشن شروع کرتے ہیں توقوم مقروض ہوکرتباہ ہوجاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے اور دوسرے الیکشن میں پی ٹی آئی کو ایک ایک سیٹ ملی، دوسرےالیکشن میں میرےساتھ صرف چندلوگ رہ گئےتھے لیکن میں نے گراؤنڈ میں سیکھاکہ جوآخری گیندتک ہارنہیں مانتا، اسے شکست بھی نہیں ہراسکتی، جدو جہد سے کبھی گھبرانا نہیں چاہیے۔

ملکی معاشی صورتحال پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ حکومت سنبھالی تو معاشی حالات مشکل تھے، ڈیفالٹ کے قریب تھے لیکن اب کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس ہونا ہماری حکومت کی بڑی معاشی کامیابی ہے جبکہ مشکل وقت میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین نے ہماری مدد کی، وہ مدد نہ کرتے توہم دیوالیہ ہو جاتے، مجھے ڈھائی سال کی حکومتی کارکردگی پر فخر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سات آٹھ ماہ سے سرپلس میں جارہاہے، ہمارے ذخائر بڑھ رہےہیں، لوگوں کو معیشت پراعتماد آرہاہے، اسٹاک مارکیٹ نے بھی زبردست پرفارمنس دی، پاکستان میں تعمیراتی شعبہ سب سے زیادہ ترقی کررہاہے اور ملک میں سیمنٹ کی پیداوار ریکارڈ پر ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کل کسان کارڈ کا اجرا کرنے جا رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا، فلاحی ریاست کیلئے وہ کام کیے جو پہلےکبھی نہیں ہوئے، ہیلتھ کارڈ کی فراہمی صحت عامہ میں انقلاب کی حیثیت رکھتی ہے۔

مافیاز کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ مافیاز کے سد باب کیلئے ملکی مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں، مجھے یقین ہے مافیاز کے خلاف جنگ میں فتح ہماری ہو گی، جب معاشرے میں انصاف ہو گا تب خوشحالی آئے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ اب ہم الیکشن میں ٹیکنالوجی کا استعمال کررہےہیں اور انتخابی اصلاحات سمیت الیکٹرانگ ووٹنگ مشین بھی لائی جا رہی ہے، نئے انتخابی نظام سے ہارنے والا بھی اپنی شکست تسلیم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں