آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران128 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی
مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران128 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ضلع پونچھ میں کورونا وائرس کی وجہ سے 01مریض کی موت ہوئی، 109مریض صحت یاب ہوئے جبکہ 975افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے30کاتعلق مظفرآباد،8کا جہلم ویلی،1کا نیلم ویلی،32کا پونچھ،19کا باغ،12کا میرپور،8کا بھمبر اور 18کا کوٹلی سے ہے۔
آزادکشمیر میں اب تک 172767افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور16591افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے13823افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ2306مریض زیر علاج ہیں 462مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے63 کا تعلق مظفرآباد،11کا جہلم ویلی،9کا نیلم،84کاپونچھ،55کا باغ،5 کا حویلی، 9کاتعلق سدھنوتی، 126 کاتعلق میرپور،46کابھمبراور54کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے2306مریضوں میں سے2226مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ80مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔