ضلع مہمند, ایم این اے ساجد خان مہمند کی کوششوں سے خویزئی بائیزئی گریڈاسٹیشن کو نئے پاور ٹرانسفرمر حوالہ کی گئی 123

ضلع مہمند, ایم این اے ساجد خان مہمند کی کوششوں سے خویزئی بائیزئی گریڈاسٹیشن کو نئے پاور ٹرانسفرمر حوالہ کی گئی

ضلع مہمند, ایم این اے ساجد خان مہمند کی کوششوں سے خویزئی بائیزئی گریڈاسٹیشن کو نئے پاور ٹرانسفرمر حوالہ کی گئی

ضلع مہمند(افضل صافی)ضلع مہمند, ایم این اے ساجد خان مہمند کی کوششوں سے خویزئی بائیزئی گریڈاسٹیشن کو 20/26MVA نئے پاور ٹرانسفرمر حوالہ کی گئی. جو بہت جلد نصب کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بائیزئی سب ڈویژن اس جدید دور میں بھی بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم تھا. اور لوگ اندھیروں میں رہ رہے تھے. ایم این اے ساجد خان مہمند نے 2018 الیکشن کے دوران یہاں کے لوگوں سے بجلی فراہمی کا وعدہ کیا تھا

. اور اب اس وعدے کی تکمیل کا وقت اپہنچا ہے. مذکورہ گریڈسٹیشن کیلئے فنڈ پہلے ریلیز ہوچکا ہے اب گرڈ سٹیشن کو فنکشنل کیا جارہا ہے. اس گرڈسٹیشن کی تعمیر سے تحصیل بائیزی اور تحصیل خویزئی کا بجلی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو جائے گا۔ اس موقع پر
صدر پی ٹی آئی مہمند ملک نوید احمد، سینئر نائب صدر علامہ امیر اللّٰہ جنیدی، نجیب خان، حنظلہ خان، ڈاکٹر آیاز خان، رازمیر خان، ضمیر گل سمیت پارٹی سینئر ورکرز اور علاقے کے مشران بھی موجود تھے۔ بائیزئی سب ڈویژن کے عوام نے گرڈسٹیشن کی تعمیر پر ایم این اے ساجد خان مہمند خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں