ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم نے اچانک تھانہ سٹی خانیوال اورپولیس لائن کا دورہ
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم نے اچانک تھانہ سٹی خانیوال اورپولیس لائن کا دورہ کیا اورٹف ٹائل‘بیرکس ملازمین‘ٹریفک ٹریک ودیگرزیرتعمیر کاموں کا معائنہ کیا اورمتعلقہ افسران کو مناسب ہدایات جاری کیں ا س موقع پر انسپکٹر مہرسعید احمد نے بریفنگ دی جبکہ سب انسپکٹرسعدبن سعید ودیگرپولیس افسران بھی موجودتھے۔
ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیرتعمیر منصوبہ جات کو معیاری میٹریل کے ساتھ جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ تھانوں اورپولیس لائن میں شہریوں سمیت پولیس افسران اورجوانوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاسکے۔انہو ں نے کہاکہ پولیس دفاتر‘تھانوں اورپولیس لائن میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے اورکرونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔