حفاظتی ٹیکوں کا عالمی ہفتہ بنانے کی مرکزی تقریب منگل کے روز دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوئی 118

حفاظتی ٹیکوں کا عالمی ہفتہ بنانے کی مرکزی تقریب منگل کے روز دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوئی

حفاظتی ٹیکوں کا عالمی ہفتہ بنانے کی مرکزی تقریب منگل کے روز دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوئی

مظفرآباد (بنارس راجپوت سے) حفاظتی ٹیکوں کا عالمی ہفتہ بنانے کی مرکزی تقریب منگل کے روز دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیر تعلیم سکولز آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے آزادکشمیر بھر کے ہیلتھ سٹاف، ویکسینیٹرز کو اعزازی شیلڈ دیں.. حفاظتی ٹیکہ جات کا عالمی ہفتہ ہر سال اپریل کے آخری ہفتے 24 تا 30 اپریل میں منایا جاتا ہے –

دنیا بھر کی طرح ریاست آزاد کشمیر میں بھی ورلڈ ایمیونائزیشن ویک منانے کے لیے پروونشیل پروگرام منیجر ای پی آئی آفس محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر کے زیر اہتمام منایا جاتا ہے وزیر تعلیم سکولز آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی،پروونشیل پروگرام منیجر ای پی آئی آزاد کشمیر ڈاکٹر بشریٰ شمس،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد ڈاکٹر محمد سعید اعوان،ڈی ایچ او کوٹلی ڈاکٹر سید شفقت شاہ، ڈی ایچ او نیلم ڈاکٹر غلام نبی،

ڈی ایچ او جہلم ویلی ڈاکٹر نعمان منظور بٹ،ڈی ایچ او سدہنوتی ڈاکٹر عبدالستار، ڈی ایچ او بھمبر ڈاکٹر محبوب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر صاحبان سرویلنس،مانیٹرنگ؛ٹریننگ،ڈی ایس وی صاحبان اور دیگر تمام ضلع باغ، پونچھ، حویلی، میرپور کے عملہ نے شرکت کی۔. دوران تقریب وزیر تعلیم سکولز آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی،ڈاکٹر بشریٰ شمس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر سال اپریل کے آخری ہفتے 24 تا 30 اپریل میں منایا جاتا ہے -جس کا مقصد بیماریوں سے ہر عمر کے لوگوں کو بچانے کے لئے ویکسین کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔حفاظتی ٹیکہ جات لگانے سے ہر سال لاکھوں افراد کی جان بچ جاتی ہے اور اسے صحت کی ایک سب سے کامیاب کارکردگی طور پر دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے۔ اس کے باوجود،

آج بھی دنیا میں کروڑوں بچے ہیں.. جن کو اپنی ضرورت کی ویکسین نہیں مل رہی ہے، اور بہت سارے جوانی اور بڑھاپے کے دوران اہم ویکسینوں سے محروم رہتے ہیں۔ “ویکسین لائے ایک صحت مند مستقبل کے قریب تر ” کے مرکزی سلوگن کو استعمال کرتے ہوئے، عالمی حفاظتی ٹیکہ ہفتہ 24 تا 30 اپریل 2021 دنیا بھر کی طرح ریاست آزاد جموں و کشمیر میں حفاظتی ٹیکہ جات پر بہت زور دینا ہو گا تاکہ لوگوں کو ساتھ لانے میں اور ویکسینیشن کی اہمیت کو فروغ دیا جاسکے، اور زندگی کی ہر جگہ، ہر ایک کی صحت و تندرستی کو بہتر بنایا جاسکے۔2021 مہم میں بھی ڈبلیو ایچ او، دنیا بھر میں ایک بہترین شراکت دار کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور مقررین نے مزید کہا کہ ویکسینیشن کی

رسائی میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے، معمول کے حفاظتی ٹیکوں سمیت ویکسینیشن کی آگاہی میں اضافہ کرنا ہو گا۔.اگرچہ دنیا COVID-19 سے بچانے کے لئے نئی ویکسین پر توجہ مرکوز کرنی ہے؛ اس تناظر میں اس سال کی مہم کا مقصد ویکسینیشن پر عوامی یکجہتی کے طور پر یکجہتی اور اعتماد کو بڑھانا ہے جو زندگی کو بچاتا ہے اور صحت کو محفوظ رکھتا ہے۔وزیر حکومت بیرسٹر افتخار گیلانی، ڈاکٹر بشریٰ شمس؛ڈاکٹر سعید اعوان؛ ڈاکٹر نعمان ڈاکٹر عبدالستار اور دیگر مقررین نے مزید کہا کہ ریاست آزاد کشمیر ہمارا ویکسینیشن کا نظام اور اس کی کارکردگی بہت بہترین ہے اور انشاء اللہ ہم صحت عامہ کے اہداف کو دنیا میں مثالی ثابت کریں گے۔دوران ہفتہ ورلڈ ایمیونائزیشن کی افتتاحی تقریب میں تمام مقررین نے کہا

کہ ڈاکٹر بشریٰ شمس کی بہترین قیادت میں ای پی آئی محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے جس کی بدولت ریاست بھر میں محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ہے..اور انشاء اللہ مزید ترقی کے منازل طے کریں گے تاکہ دنیا بھر میں محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر کا بہترین مثالی کردار سامنے آئے..اس موقع پر پروونشیل پروگرام منیجر ای پی آئی آزاد کشمیر ڈاکٹر بشریٰ شمس نے کہا کہ کرونا کی بگڑتی صورت حال میں بھی فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز محدود وسائل کے باوجود اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر عوام الناس کو کرونا سے بچانے کے لیے ہسپتالوں میں داخل مریضوں کا علاج معالجہ؛ کوویڈ 19 ویکسینیشن کے لیے مصروف عمل ہے وہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں تمام فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے ہیں

تاکہ ان کا عزم مزید بلند ہو حکومت آزادکشمیر کشمیر؛ سیکرٹری صحت عامہ آزاد کشمیر میجر جنرل احسن الطاف؛ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار آفتاب حسین اور محکمہ صحت عامہ کی انتظامیہ؛ پروونشیل پروگرام آفس تمام فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کے شانہ بشانہ کھڑا ہے؛ دوران تقریب تمام مقررین نے کہا کہ عوام کو کرونا وائرس کے بڑھنے کی وجوہات اور کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کے لئے آگاہی مہم میں مثبت کردار ادا کیا جائے تاکہ اس عالمی وباء سے بچا جا سکے اور اس بہترین تقریب کو آرگنائیز کرنے کے لیے یونیسیف کمیونیکیشن کنسلٹنٹ ڈاکٹر مراَت الاعزاز کو بھی مبارکباد دی.

. اس دوران کوویڈ کنسلٹنٹ ڈاکٹر مرتضیٰ گیلانی؛کنسلٹنٹ ڈاکٹر فاطمہ جنید؛ ڈپٹی ڈائریکٹر اورنگزیب مغل،ڈپٹی ڈائریکٹر مقصود احمد؛ ڈبلیو ایچ او ایکٹنگ NPO ڈاکٹر شازیہ خوشحال؛نیشنل پروگرام اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفق ندیم،ای وی ایم کوآرڈینیٹر یونیسیف آصف شاہ؛پروونشیل سٹاف ڈاکٹر حناء؛ سدرہ العین؛نعیم اختر؛ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق اعوان؛مصدق فرید؛ سیاد مغل؛ عجائب کاظمی؛ منظور گیلانی؛ نعمان اخلاق؛ راجہ فیصل؛ چوہدری شہزاد؛ کاظم میر اور دیگر نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں