تحصیلدارچوہدری قیصراسلم نے ہمراہ اے ایس آئی ایازممتازکوٹلی کے مختلف بازاروں،مارکیٹوں کا تفصیلی دورہ
کوٹلی(نمائندہ خصوصی )تحصیلدارچوہدری قیصراسلم نے ہمراہ اے ایس آئی ایازممتازکوٹلی کے مختلف بازاروں،مارکیٹوں کا تفصیلی دورہ کیا۔دورہ کے دوران انہوں نے اشیاء خردونوش کامعیار اورقیمتیں چیک کرنے کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس اوپیزپرعملدرآمدکاجائزہ بھی لیا۔بازاروں اورمارکیٹوں کے دورے کے دوران غیرمعیاری،ناقص،مضرصحت اورسرکاری ریٹ سے زائدفروخت کرنے والوں کوجرمانے بھی کیے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے
تحصیلدارچوہدری قیصراسلم نے کہا کہ ایس او پیز پر تاجر اور شہری سختی سے عمل کریں بلاضرورت اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں لوگوں کی حفاظت اور کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے اس طرح کے اقدامات مفید ثابت ہو نگے انہوں نے کہاکہ شہریوں کی جانب سے حفاظتی ایس او پیز کا خیال نہ رکھا گیا تو کورونا بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے تمام تراقدامات ناکام ہونگے۔ لوگ خود احتیاط کریں بغیرماسک اورضروری کام کے شہروں اور رش والی جگہوں پر آنے جانے سے گریز کریں
،سماجی فاصلوں کا خیال رکھیں اپنے گھروں اور آس پاس کے لوگوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں حفاظتی اقدامات کی اگاہی کو یقینی بنائیں۔تحصیلدارچوہدری قیصراسلم نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومتی ہیلتھ ایمرجنسی ایس اوپیز پر عملدرآمدانتظامیہ،پولیس،سرکاریاداروں سمیت معاشرے کے ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹرحضرات ٹرانسپورٹ میں ایس اوپیزپرعملدرآمدکوہرصورت یقینی بنائیں۔