Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بھارت میں حالیہ بڑے اجتماعات کورونا پھیلانے کا سبب بنے، عالمی ادارہ صحت

بھارت میں کورونا مریض اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں جو مسئلے کا سبب بن رہا ہے، عالمی ادارہ صحت— فوٹو:فائل 

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی تین اقسام تیزی سے وائرس پھیلانے کا سبب ہوسکتی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے اپنے بیان میں کہاہے کہ بھارت میں کورونا مریض اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں جو مسئلے کا سبب بن رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی گھر میں رہتے ہوئےبھی دیکھ بھال کی جاسکتی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق بھارت میں کورونا مریضوں کیلئے چار ہزار آکسیجن کنسنٹریٹرز بھجوانے کیلئے کام کررہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی تین اقسام تیزی سے وائرس پھیلانے کا سبب ہوسکتی ہیں لیکن بھارت میں حالیہ بڑے اجتماعات سمیت دیگر عوامل نے بھی کورونا وبا پھیلانے میں کردار اداکیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا سے صورتحال مزید ابتر ہوچکی ہے اور مسلسل کئی روز سے روزانہ کی بنیاد پر 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد بھارت میں آکسیجن اور دیگر حفاظی سامان کی بھی شدید کمی ہوگئی ہے۔

Exit mobile version