جام شورو میں پی این سی اے کے دفتر کا افتتاح 239

جام شورو میں پی این سی اے کے دفتر کا افتتاح

جام شورو میں پی این سی اے کے دفتر کا افتتاح

اسلام آباد:(راجہ فرقان احمد) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے جام شورو سندھ میں اپنے علاقائی دفتر کا آن لائن افتتاح کر دیا- مہمان خصوصی مشہور شہنائی نواز استاد عبداللہ خان نے دفتر کا افتتاح کیا- ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے ڈاکٹر فوزیہ سعید نے آن لائن تقریب کے شرکاء سے دفتر کے افتتاح کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پی این سی اے ایک قومی ادارہ ہے اور پورے ملک کے فن ا ور فنکار وں اور قومی ورثہ کی ترقی ہماری ذمہ داری ہے- اس مقصد کے حصول کے لیے ملک بھر میں علاقائی دفاتر کھولنے کا سلسلہ شروع کیا ہے – انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت ڈویثرن شفقت محمود کی سرپرستی حاصل ہے جبکہ پی این سی اے کے بورڈ آف گورنر ز نے اس منصوبے کو بے حد سہراہا ہے –

گلگت بلتستان کے بعد آج جام شورو میں دفتر کا افتتاح کر رہے ہیں – سند ھ کی سرزمین تاریخی ثقافتی ورثہ کی امین ہے- اس دفتر کا مقصد مقامی فنکاروں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں قومی دھارے میں لانے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر روشناس کروانا ہے – میں خصوصی طور سندھ کلچر منسٹری کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس دفتر کے قیام میں ہمارا بھر پور ساتھ دیا سیکریٹری کلچر سندھ غلام اکبر لغاری نے پی این سی اے کے دفتر کے قیام کو خوش آئن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری مشترکہ کوششوں سے یہاں کے فنکاروں کو بہتر مواقع میسر آئیں گے اور ملکی ثقافت کو اچھے انداز میں اجاگر کیا جا سکے گا- ڈائریکٹر جنرل کلچر سند ھ عبدالحلیم لاشاری نے دفتر کو وفاقی حکومت کی طرف سے اچھا قدم قرار دیا – انہوں نے فوزیہ سعید کی کاوشوں کر سہراتے ہوئے کہا کہ آپ سے سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا

اور ہم ملکر فن اور فنکاروں کی بہتر خدمت کر سکیں گے- جامی چانڈیو اور شوکت شورو نے فوزیہ سعید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ثقافتی اداروں کے مابین تمام موضوعات پر مکالمہ ہونا چاہیے – ثقافت ایک وسیع موضوعہ ہے، ثقافت لوگوں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے – پی این سی اے کے بانی چیئرمین فیض احمد فیض نے مقالمے کا سلسلہ شروع کیا تھا – ثقافت کر ترقی دینے اور لوگوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے مکالمہ شروع کیا جائے – شرکاء نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں زبانوں اور ثقافت کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے –

یہی وجہ ہے کہ ہمارے سماجی اور معاشرتی مسائل بڑھ رہے ہیں – مہتاب اکبر راشدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ فوزیہ سعید مبارک باد کی مستحق ہیں اور پی این سی اے کے دفتر کے قیام سے یقینا فن اور فنکارو ں کے لیے ترقی کی راہیں کھلیں گی – فن اور فنکاروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہمار ی ذمہ داری ہے – شرکا ء نے کہا کہ دونوں اداروں کے مابین اشتراک سے فنکاروں کو مزید مواقع اور سہولیات فراہم ہوں گی – پی این سی اے جام شورو میں موسیقی کی کلاسسز شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں