Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی قائد اور ریاست جموں کشمیر کی تحریک آزادی کے عظیم راہنما جناب امان اللہ خان مرحوم کی پانچویں برسی پر تقریبات کا سلسلہ جاری

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی قائد اور ریاست جموں کشمیر کی تحریک آزادی کے عظیم راہنما جناب امان اللہ خان مرحوم کی پانچویں برسی پر تقریبات کا سلسلہ جاری

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی قائد اور ریاست جموں کشمیر کی تحریک آزادی کے عظیم راہنما جناب امان اللہ خان مرحوم کی پانچویں برسی پر تقریبات کا سلسلہ جاری

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی قائد اور ریاست جموں کشمیر کی تحریک آزادی کے عظیم راہنما جناب امان اللہ خان مرحوم کی پانچویں برسی پر تقریبات کا سلسلہ جاری

کوٹلی ( خصوصی ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی قائد اور ریاست جموں کشمیر کی تحریک آزادی کے عظیم راہنما جناب امان اللہ خان مرحوم کی پانچویں برسی پر تقریبات کا سلسلہ جاری۔ لبریشن فرنٹ اور سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے کارکنان کا اپنے قائد کو زبردست خراجِ عقیدت۔ کوٹلی، باغ، بلوچ، کراچی، گلگت میں متعدد مقامات پر تقریبات۔ امان اللہ خان مرحوم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے مادرِ وطن کی آزادی اور خودمختاری کی جدوجہد کو کامیابی تک لیجائیں گے۔

بھارت اور پاکستان ریاست جموں کشمیر سے اپنی اپنی افواج کا مکمل اور بیک وقت انخلا کریں۔ یسین ملک، شبیر شاہ، ظہور بٹ، نذیر شیخ،تنویر راجہ، سفیر احمدسمیت آر پار جملہ سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ تقریبات سے زونل صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی، سردار فیاض،جہانگیر مرزا، ایاز کریم، قیوم راجہ، خواجہ عبداللہ ایڈوکیٹ، وحید حیات، جلیل فرید، سردار نوید، شعیب خالد، عدیل مغل، ہمالیہ راجہ اور دیگر کا خطاب،

تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی قائد و سپریم ہیڈ اور ریاست جموں کشمیر کی تحریک آزادی کے اہم قومی راہنما جناب امان اللہ خان مرحوم کی پانچویں برسی پر ریاست بھر میں اور بیرونِ ریاست مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اور سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کی طرف سے برسی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ رمضان المبارک اور کرونا وبا کی وجہ سے برسی کی تقریبات کو سادگی اور ایس او پیز کے تحت منایا جا ریا ہے

۔کوٹلی میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ و سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ سٹی کوٹلی کے زیر اہتمام مرحوم قائد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک پروقار تقریب اور افطار ڈنر کا اہتما کیا گیا۔ تقریب کی صدارت سٹی صدر رقیب راجہ نے کی جبکہ مہمانانِ گرامی میں زونل صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی، زونل نائب نائب صدرسردار فیاض، ضلعی صدر ایاز کریم، سینئر راہنما قیوم راجہ، گلف زون کے سابق صدر راجہ حنیف اور ایس ایل ایف کے سابق چیئرمین انجینئر جلیل فرید، راجہ حلیم، تعظیم مغل و دیگر راہنما شامل تھے۔سٹیج سیکریٹری کے فرائض ضلعی جنرل سیکریٹری زبیر قریشی نے انجام دیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

زونل صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی اور دیگر مقررین نے امان اللہ خان مرحوم کی زندگی اور طویل جدوجہد پر تفصیلاً روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کی غلامی کی موجودہ تہتر سالہ تاریخ میں امان اللہ خان مرحوم کے پائے کا دوسرا کوئی قومی لیڈر پیدا نہیں ہوا۔ امان اللہ خان نے دو بڑی قابض ایٹمی طاقتوں کے مقابلے میں اپنی جدوجہد اور طرزِ فکر و عمل سے آزادی کی جدوجہد کو کامیابی سے آگے بڑھایا اور دنیا بھر کے ایوانوں میں مسئلہ جموں کشمیر کو اس کے حقیقی تناظر میں پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ ریاست کے عوام امان اللہ خان کی بے مثال جدوجہداور قومی قربانیوں پر انہیں

زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔مقررین نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے حکمرانوں نے گزشتہ تہتر سال میں ریاست جموں کشمیر سمیت پورے خطے کو جنگ و جدل، دہشت گردی، غربت اور پسماندگی کی دلدل میں دھکیل رکھا ہے۔دونوں ملک ریاست جموں کشمیر پر اپنے اپنے غیر قانونی اور جابرانہ قبضے کو دوام بخشنے کیلئے اپنے اپنے بجٹ کا کثیر حصہ جنگ و جدل اور نام نہاد دفاعی اخراجات پر لگا رہے ہیں جس سے پورا خطہ نفرت اور دشمنی کی بھینٹ چڑھ رہا ہے۔مقررین نے قابض ممالک کی طرف سے ریاست کو تقسیم کرنے کی سازشوں کو مکمل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان ریاست کو اپنی جاگیر سمجھنے کا رویہ ترک کر کے عالمی برادری کے سامنے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں

اور ریاست بھر سے اپنی اپنی افواج کا بیک وقت اور مکمل انخلاء شروع کریں تاکہ ریاست جموں کشمیر کی آزادی سے اس خطے میں حقیقی امن، دوستی اور خوشحالی کے دور کا آغاز ہو۔ مقررین نے بھارتی جیلوں میں قید چیرمین لبریشن فرنٹ جناب محمد یٰسین ملک، شبیر احمد شاہ، ظہور بٹ، نذیر شیخ سمیت تمام سیاسی و تحریکی راہنماؤں و کارکنان اور پاکستانی جیلوں میں بند صحافی تنویر راجہ، سفیراحمد اور ایجنسیوں کی طرف سے گرفتار شدہ تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ریڑہ باغ میں منعقدہ تقریب میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ضلع باغ کے صدر جہانگر مرزا،

ایس ایل ایف کے راہنما شعیب خالد، سردار نثار، جنید کشمیری، ناصر خان، غلام اکبر، جہانذیب میر اور دیگر نے امان اللہ خان مرحوم کی قومی و تحریکی خدمات پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بلوچ میں لبریشن فرنٹ کے راہنما سردار نوید، ایس ایل ایف کے صدر فہیم بھیا اور دیگر نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں قائد تحریک کی زندگی اور جدوجہد کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی جبکہ کراچی میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ڈویزنل صدر خواجہ عبداللہ ایڈوکیٹ، وحید حیات، عاقب راجہ، عدیل مغل اور دیگر راہنماؤں نے منعقدہ تقریب میں امان اللہ خان کو انکی قومی خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مظفرآباد، چڑھوئی، دھیرکوٹ، گلگت اور دیگر مقامات پر بھی امان اللہ کان مرحوم کی یاد میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ برسی کی تقریبات کا سلسلہ ماہِ رمضان المبارک کے دوران جاری رہیگا۔

Exit mobile version