دھابیجی ملز ایریا میں مغربی طرف قائم فیکٹریوں کے زہرلے دھویں نے ایک لاکھ سے اوپر کی آبادی کو آلودہ کردیا 265

دھابیجی ملز ایریا میں مغربی طرف قائم فیکٹریوں کے زہرلے دھویں نے ایک لاکھ سے اوپر کی آبادی کو آلودہ کردیا

دھابیجی ملز ایریا میں مغربی طرف قائم فیکٹریوں کے زہرلے دھویں نے ایک لاکھ سے اوپر کی آبادی کو آلودہ کردیا

ٹھٹھہ( امین فاروقی )دھابیجی ملز ایریا میں مغربی طرف قائم فیکٹریوں کے زہرلے دھویں نے ایک لاکھ سے اوپر کی آبادی کو آلودہ کردیا ہے ہر شام شہر پر زہریلہ دھواں امڈ آتا ہے جس کی وجہ سے چھوٹے بڑے مرد خواتین اور جانور شدید متاثر ہوچکے ہیں جنمیں گلے کی سوجن کھانسی سینہ اور پھیپڑے متاثر ہورہے ہیں

اسکے ساتھ ساتھ نیشنل ہائ وے اور گھروں پر لگے درختوں کے پتے جل کر مرجھا گئے ہیں شہریوں سول سوسائٹی سے وابسطہ افراد نے اس زہریلے ماحول پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلی اداروں محکمہ صحت سمیت ضلع انتظامیہ کو اسطرف متوجہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہر دھابیجی کے اطراف قائم فیکٹریوں کے منجمینٹ کو متنبہ کرتے ہوئے شہری تحفظ صحت اقدامات پر عمل کرایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں