ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کے زیر صدارت رواں انسداد پولیو مہم،2021 کے ہوالے سے اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد
مردان (بیورورپورٹ )اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنائنس نیک محمد خان و جنرل، مجیب الرحمن، ڈی ایچ او ڈاکٹر کچکول، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر زیشان سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر زیشان نے ڈی سی مردان کو 31 مئی 2021 سے شروع ہونے والی 5 روزہ رواں انسداد پولیو مہم کے ہوالے سے تفصیلی بریفینگ دی گئی
ڈی سی مردان نے تمام تر تیاریوں پر نظر ثانی کرنے کے بعد حفیہ اداروں محکمہ پولیس سمیت تمام متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کی کہ رواں انسداد پولیو کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر سہولیات بروائےکار لائی جائیں جبکہ پولیوں ٹیموں کی سیکیورٹی اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کی جائے جبکہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے اور علمہء کرام سے تعاون کی اپیل کی اور والدین کو اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے انہیں پولیو کے دو قطریں پلائیں۔