آزاد کشمیر کےسپیشل سیکرٹری داخلہ عبدالحمید مغل سے ڈایریکٹر پبلک ریلیشنز ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ کی ملاقات 192

آزاد کشمیر کےسپیشل سیکرٹری داخلہ عبدالحمید مغل سے ڈایریکٹر پبلک ریلیشنز ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ کی ملاقات

آزاد کشمیر کےسپیشل سیکرٹری داخلہ عبدالحمید مغل سے ڈایریکٹر پبلک ریلیشنز ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ کی ملاقات

مظفرآبادآزاد کشمیر (بنارس راجپوت)آزاد کشمیر کےسپیشل سیکرٹری داخلہ عبدالحمید مغل سے ڈایریکٹر پبلک ریلیشنز ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ کی ملاقات۔ اس موقع پر سردار زرطیف بادشاہ نے سپیشل سیکرٹری داخلہ کو کارپوریٹ سیکر میں کمپنی کی خدمات کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوے بتایا کہ ہم سماجی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوے پورے آزادکشمیر میں لاکھوں روپے کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ انہوں

نے سپیشل سیکرٹری داخلہ کو کمپنی کے باغ آفس دورہ اور سرگرمیوں کا معاینہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے عبدالحمید مغل نے کہا کہ ایم ٹی بی سی کارپوریٹ سیکٹر میں بہترین انداز میں کام کر رہی ہے۔ کمپنی مقامی آبادی کو روزگار کی فراہمی کے لیے بڑی سرمایہ کاری کر رہی ہے

جو ایک خوش آیند امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس انداز میں ایم ٹی بی سی کام کر رہی ہے دیگر پرایویٹ کمپنیوں کو بھی اسی طرح آگے آنا چاہیے تاکہ ریاست کو معاشی طور پر مستحکم بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوی کہ ایم ٹی بی سی اتنے منظم طریقہ سے آزادکشمیر کے لوگوں کی خدمت کرر ہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں