اسسٹنٹ کمشنر سماہنی حافظ علی کی زیر صدارت سب ڈویژن سماہنی کے جملہ علماء کرام کی میٹنگ منعقد ہوئی
بھمبر(پی آئی ڈی ) اسسٹنٹ کمشنر سماہنی حافظ علی کی زیر صدارت سب ڈویژن سماہنی کے جملہ علماء کرام کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اسسٹنٹ کمشنر سماہنی نے شرکاء میٹنگ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے اور ضلع بھمبر میں اس وقت بیماری کے پھیلاو کی شرح 15 فیصد سے زیادہ ہے۔رمضان المبارک کے ماہ کے دوران علماء کرام نے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے جس پر انتظامیہ سب ڈویژن سماہنی علماء کرام کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
رمضان کے آخری عشرے میں مساجد میں اعتکاف کیا جاتا ہے جس نسبت جناب ڈپٹی کمشنر بھمبر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ متعکف اگر 60 سال سے زائد عمر کا ہو گا تو مسجد کمیٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس نے کرونا ویکسین لگوا رکھی ہے۔ایک مسجد میں 04 افراد سے زیادہ متعکف نہیں ہوں گے۔ جمعہ کے خطبہ کے دوران علماء کرام عوام الناس کی آگاہی کے لیے کرونا وائرس کی سنگینی کے متعلق وضع کریں گے اور جمعہ کا خطبہ مختصر ہو گا
اور عوام کو ممبر سے آگاہ کیا جائے گا کہ بقیہ نماز گھروں میں ادا کریں۔عیدالفطر کی نماز کھلی جگہ پر ادا کی جائے گی اور دوران ادائیگی نماز ماسک اور سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا۔جملہ علماء اکرام نے کہا کہ قبل ازیں بھی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات پر عملدرآمد کیا جاتا ہے اور آئندہ بھی انتظامیہ کے احکامات پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا تا کہ کرونا جیسی موذی وباء سے نجات حاصل کی جا سکے۔