Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ریسکیو 1122مہمند نے 2021 ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

ریسکیو 1122مہمند نے 2021 ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

ریسکیو 1122مہمند نے 2021 ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

ریسکیو 1122مہمند نے 2021 ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

ضلع مہمند(افضل صافی)ضلع مہمندریسکیو 1122مہمند نے 2021 ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی کنٹرول روم انچارج لیاقت علی نے اپریل ماہ میں کی گئی کارگردگی رپورٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حیات اللہ کو پیش کردیرپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 مہمند نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حیات اللہ کی سربراہی میں اپریل کے مہینے میں 332 مختلف قسم کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوۓ عوام کو ایمرجنسی کے دوران سہولیات فراہم کیں ہیں۔

ریسکیو 1122 مہمند کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 1683 کالز موصول ہوئی جن میں 861 غیر ضروری اور فیک کالز ہیں اس دوران ریسکیو 1122 نے 263 میڈیکل،30 روڈ ٹریفک حادثات،08کرونا ایمرجنسیز ، 05 آگ لگنے،03 گولی لگنے کی واقعیات اور 23مختلف قسم کے ریکورریز کے واقعات میں مجموعی طور پر 332 مریضوں میں سے 202 کو بحفاظت ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 130 افراد کو موقعے پر طبی امداد و سہولیات فراہم کی گئیں ہیں

اور ریسکیو 1122 مہمند نے 146 ریفرل ایمرجنسیز میں بھی رسپانس کی،جن میں 20 ضلع کے اندر اور 126 ضلع سے باہر ایمرجنسیاں شامل ہیں ریسکیو 1122 ضلع مہمند نے ایک جامعہ حکمت عملی کے ساتھ عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی اور ضلع مہمند عوام میں آگاہی‌مہم اور ٹریننگ منعقد کیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حیات اللہ نے بتایا کے انشاءاللہ ریسکیو1122 کی خدمات کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا اور ضلع مہمند کے عوام کو تمام ایمرجنسی سہولیات فراہمی یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کے عوام ایمرجنسی کے دوران ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں اور فیک اور غیر ضروری کالز سے پرہیز کیا جاۓ،

Exit mobile version