نہری پانی کی عدم فراہمی، اتوار کے روز درجنوں کسانوں کا جگہ جگہ احتجاج 137

نہری پانی کی عدم فراہمی، اتوار کے روز درجنوں کسانوں کا جگہ جگہ احتجاج

نہری پانی کی عدم فراہمی، اتوار کے روز درجنوں کسانوں کا جگہ جگہ احتجاج

مظفرگڑھ (بیور رپورٹ ) نہری پانی کی عدم فراہمی، اتوار کے روز درجنوں کسانوں کا جگہ جگہ احتجاج، گو ایکسئین گو کے نعرے لگ گئے، وکلاء، تاجروں، سول سوسائٹی اور شہریوں نے بھی کسانوں سے اظہار یکجہتی کیا، ایک نااہل ایکسئین انہار مظفرگڑھ کو روانہ کیا دوسرا بھی نااہل تعینات ہو گیا، مظفرگڑھ کے کسانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک قبول نہیں، 48 گھنٹوں میں تلیری کینال سمیت دیگر مائینر کھولے جائیں ورنہ احتجاجی تحریک چلائیں گے، ایگری فورم رجسٹرڈ مظفرگڑھ اور آل پاکستان کسان اتحاد کے راہنماؤں کا مشترکہ خطاب۔تفصیل کے مطابق اتوار کے روز ایک بار پھر کسانوں میاں خالد ندیم بھٹی، شبیراحمد خان، ملک فیض بخش، معاذاللہ خان،ملک نذیر احمد، محمد ایوب، اللہ ڈتہ بھٹی، امیربخش، منظور حسین، کریم بخش،

اللہ ڈیوایا سمیت دیگر نے تلیری کینال مظفرگڑھ کی گزشتہ 8 ماہ سے جبری بندش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے گو ایکسئین انہار مظفرگڑھ گو کے نعرے لگائے اور نہری پانی کی فوری فراہمی کیلئے آواز بلند کی جبکہ اس موقع پر وکلاء، تاجروں، سول سوسائٹی فورم اور شہریوں کے نمائندہ افراد ملک محمد نقی کمبوہ ایڈووکیٹ، غلام حسین خان بابر ایڈووکیٹ،ملک شاکر سیوڑہ ایڈووکیٹ، رانا واجد علی ایڈووکیٹ، محمدیعقوب خان لودھی، ملک اصغر، شفیق الرحمٰن قریشی، ریاض خان بلوچ سمیت دیگر نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کسانوں کو نہری پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اس موقع پر آل پاکستان کسان اتحاد کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد اور ضلعی صدر ایگری فورم رجسٹرڈ مظفرگڑھ مہرراشدنصیرسیال نے کسانوں سے مشترکہ خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ کسانوں سے ووٹ لینے بھی اب کسانوں کی آواز بلند کرنے سے گھبرا رہے ہیں جبکہ کسان کش پالیسیوں پر گامزن ایک نااہل ایکسئین انہار کو مظفرگڑھ سے روانہ کیا تو دوسرا نااہل اہکسئین مظفرگڑھ تعینات ہو گیا ہے جن کا مقصد کسانوں کی تذلیل اور ان کے مسائل حل کرنے کی بجائے رکاوٹیں کھڑی کرنا ہیں جن کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ 48 گھنٹوں میں تلیری کینال مظفرگڑھ سمیت دیگر مائینرز میں پانی فراہم نہ کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہوگا اور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی دریں اثناء منڈاچوک، مونڈکا، وسندیوالی، بنے والا، روہیلانوالی میں بھی کسانوں نے نہری پانی کی فراہمی کیلئے احتجاج کرتے ہوئے سینہ کوبی کی اور ایکسئین انہار مظفرگڑھ عادل جاوید کے خلاف نعرے لگائے #

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں