آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران74 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق 172

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران74 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران74 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد (بنارس راجپوت)آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران74 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے 06مریض فوت ہوا ہے جس مےں 01کا تعلق مظفرآباد،03کاپونچھ اور02 کا کوٹلی سے ہے، 85مریض صحت یاب ہوئے جبکہ626افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے09کاتعلق مظفرآباد ،03کا نیلم ، 20کا پونچھ،17کا باغ، 03کا پلندری،05کا میرپور ،01

کا بھمبر اور 16کا کوٹلی سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک 178232افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور17371افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے14669افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ2219مریض زیر علاج ہیں483مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے66 کا تعلق مظفرآباد،11کا جہلم ویلی،9کا نیلم،89کاپونچھ،58کا باغ،5

کا حویلی، 9کاتعلق سدھنوتی، 129 کاتعلق میرپور،47کابھمبراور60کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے2219مریضوں میں سے2134مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ85مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں