ضلع مہمند،میاں منڈی بازار عابد موبائل سنٹر میں دن دیہاڑے چوری کی وردات ، چور پلک جھپکتے ہی لاکھوں روپے دوکان سے لے اڑے.
ضلع مہمند(افضل صافی)ضلع مہمند،میاں منڈی بازار عابد موبائل سنٹر میں دن دیہاڑے چوری کی وردات ، چور پلک جھپکتے ہی لاکھوں روپے دوکان سے لے اڑے. انضمام کے بعد ضلع میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ. عوام بے بس.تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی میاں منڈی بازار میں عابد موبائل اینڈ ایزی پیسہ سنٹر میں نامعلوم چوروں نے دوپہر نماز ظہر کے وقت لاکھوں روپے نقدی، دو عدد موبائل اور دوسرے قیمتی سامان چوری کرلئے ۔ بازار میں رش کے باجود چور نے بہت دیدہ دلیری سے پلک چھپکتے میں وردات کی.
حالانکہ میاں منڈی بازار میں قدم پہ قدم پولیس والے نظر آتے ہیں. لیکن وردات کے وقت غائب ہو جاتے ہیں۔ دوکان کے مالک کے مطابق اگر اسی طرح دن دیہاڑے چوریوں کی وارداتیں ہوتی رہیں. تو بازار کے دکانداروں عدم تحفظ محسوس کریں گے. اور سودا فروخت کرنے کے بجائے اپنی دکانوں کی چوکیداری کریں گے. انہوں نے ڈی پی او مہمند سے مطالبہ کیا ہے کہ چوروں سے نقدی اور مسروقہ مال جلد برآمد کیا جائے