آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران39 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق 152

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران39 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران39 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد (بنارس راجپوت)آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران39 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے کوئی مریض فوت نہیں ہوا ہے، 102مریض صحت یاب ہوئے جبکہ322افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے01کاتعلق مظفرآباد،3کا نیلم،6کا پونچھ،8 کا باغ،9کامیرپور،5 کابھمبر اور7کا کوٹلی سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک 183103افرادکے

کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور17984افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے15491افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ1985مریض زیر علاج ہیں 508مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے71 کا تعلق مظفرآباد،11کا جہلم ویلی،9کا نیلم،94کاپونچھ،62کا باغ،5 کا حویلی، 10کاتعلق سدھنوتی، 133 کاتعلق میرپور،47کابھمبراور66کا کوٹلی سے ہے

کورونا وائرس کے1985مریضوں میں سے1906مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ79مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں