چیرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق کو بہتریں سماجی خدمات اور آزادکشمیر وپاکستان میں ہزاروں افراد کو روزگار کی فراہمی پر پاک آرمی کی جانب سے حسن کارکردگی سرٹیفیکٹ جاری
باغ(خصوصی) چیرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق کو بہتریں سماجی خدمات اور آزادکشمیر وپاکستان میں ہزاروں افراد کو روزگار کی فراہمی پر پاک آرمی کی جانب سے حسن کارکردگی سرٹیفیکٹ جاری۔انہیں یہ سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان انکی سماجی خدمات کے عوض 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر کیا گیا تھا
جو گزشتہ روزانہیں موصول ہوا۔ یاد رہے چیرمین ایم ٹی بی سی محمودالحق آی ٹی سیکٹر میں نوجوانوں کو مقامی سطح پر روزگار کی فراہمی میں بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ جسے آزادکشمیر اور ملک بھر میں سراہا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ ایم ٹی بی سی ایک انٹرنیشنل ہیلتھ کیر آی ٹی کا ادارہ ہے
جس کے ذیلی دفاتر سری لنکا، کراچی، راولپنڈی اور باغ میں قایم ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں ریاست بھر اور مقامی نوجوانوں کو روزگار میسر ہے۔ اس کے علاوہ بھی ایم ٹی بی سی کے زیر اہتمام باغ میں تربیتی مراکز قایم کیے گے ہیں جہاں خواتین بھی مختلف شعبہ جات میں تربیت حاصل کر رہی ہیں۔