Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مئوثر پالیسی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ممتاز پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے موثر پالیسی بنانا وقت کی ضرورت ہے، صرف زبانی جمع خرچ سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے، حکومت پاکستان کو اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے تاکہ اوورسیز پاکستانی یکسو ہوکر اپنے وطن کی خدمت کر سکیں، انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے

کہ پچھلے 72 سال سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کوئی پالیسی نہیں بنائی جا سکی وقتی بیان بازی اور عارضی اقدامات کے ذریعے کام چلایا جاتا رہا ہے، روزگار کے سلسلے میں دنیا بھر میں پاکستانیوں کی تعداد لاکھوں میں ہے لیکن ان کے لیے کوئی ٹھوس پالیسی، اقدامات اور کوئی منصوبہ بندی نظر نہیں آتی،

کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ موجودہ حکومت سے اوورسیز پاکستانیوں کو بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں لیکن وزیراعظم عمران خان سمیت حکومت کے تمام عہدیداروں نے زبانی جمع خرچ کے سوا کوئی کام نہیں کیاحکومت کی اس عدم توجہی کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیوں میں شدید مایوسی پھیل چکی ہے لہذہ حکومت اوورسیز کے مسائل کو سنجیدہ لے

Exit mobile version