اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے پولیس افسران اورجوان محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں شہداء پولیس کے لواحقین کی خدمت محکمہ پولیس کا اولین فرض ہے،ڈی پی ا ومحمدعلی 193

اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے پولیس افسران اورجوان محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں شہداء پولیس کے لواحقین کی خدمت محکمہ پولیس کا اولین فرض ہے،ڈی پی ا ومحمدعلی

اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے پولیس افسران اورجوان محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں شہداء پولیس کے لواحقین کی خدمت محکمہ پولیس کا اولین فرض ہے،ڈی پی ا ومحمدعلی

خانیوال (سعید احمد بھٹی) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے احکامات اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم کی ہدایات پرایس ڈی پی او زنے38 شہداء پولیس کے خاندانوں کے گھروں میں جاکر عیدالفطر کی خوشی میں شامل رکھنے کے لیے چیک اورراشن تقسیم کیا۔یہ بات ڈی پی او آفس سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتائی گئی جس کے مطابق ڈی پی ا ومحمدعلی وسیم نے کہاکہ ضلع خانیوال میں امن وامان کے قیام اورشہریو ں کے جان ومال کے تحفظ کی خاطر جرائم پیشہ عناصر سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے پولیس افسران اورجوان محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں شہداء پولیس کے لواحقین کی خدمت محکمہ پولیس کا اولین فرض ہے اوراس سلسلہ میں ہرپولیس آفیسرشہداء پولیس کے لواحقین کیساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہیں

اورہر مذہبی تہواراورخوشی کے موقع پر شہداء پولیس کے لواحقین کو شامل رکھا جاتا ہے اوران میں عیدکی مد میں چیک‘راشن اورشہداء پولیس کے بچوں میں تحائف تقسیم کیے جاتے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جنگ کیساتھ ساتھ کرونا کے خلاف جنگ میں پولیس افسران وجوان شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کی خاطر فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں۔ڈی پی او نے مزید کہاکہ پنجاب پولیس ضلع خانیوال نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے قیمتی جانوں کا نذرانے پیش کرکے قربانی کی لازوال داستان رقم کردی ان کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔پر یس ریلیز کے مطابق ایس ڈی پی او ز نے شہداء پولیس کے لواحقین سے ملاقات کے دوران ان کے مسائل بھی دریافت کیے اورشہداء پولیس کی روح کے ایصال ثواب اوربلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں