حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس نے لاک ڈائون اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کیخلاف کریک ڈائون تیز 138

حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس نے لاک ڈائون اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کیخلاف کریک ڈائون تیز

حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس نے لاک ڈائون اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کیخلاف کریک ڈائون تیز

خانیوال ( سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس نے لاک ڈائون اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کیخلاف کریک ڈائون تیز کردیا- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم کی قیادت میں خانیوال شہر میں ایک بڑی کارروائی کے دوران بڑے بازاروں کو خاردار تاروں کی مدد سے بند کردیا گیا-جبکہ 22 دکانیں،سیل کر کے 15 تاجروں کو بھاری جرمانے کئے گئے 3ریسٹورنٹس بھی بند کرادیئے گئے

اس کے ساتھ ماسک نہ پہننے والے دس شہریوں کو بھی جرمانہ کیا گیا-ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے احکامات پر عمل کا جائزہ لینے کیلئے جہانیاں کا بھی دورہ کیا-اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہری لاک ڈائون پر عمل یقینی بنائیں خلاف ورزی کرنے والوں کی عید جیل میں گزرے گی-دریں اثناء میاں چنوں میں میں اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں تحصیل انتظامیہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران 80 سے زائد دکانیں سیل کردیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں